(ویب ڈیسک ) بیوروکریسی نے گھر تک ادویات پروگرام کو ناکامی کے دھانے پر پہنچا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مئی میں ٹی بی ، ہیپاٹائٹس ، امراض قلب کی ادویات گھر تک پہنچانے کا پروگرام شروع ہوا ۔ ساڑھے 5 ماہ گزر گئے گھر تک ادویات پروگرام کو پیسے ادا نہیں کئے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر تک ادویات پہنچانے کے 20 کروڑ روپے واجب الادا ۔ ادویات گھر تک پہنچانے کیلئے ادائیگی کس کھاتے سے ہوگی تاحال طے نہ ہوسکا ۔
گھر تک ادویات پہنچانے والی کمپنی نے ساڑھے 5 ماہ سے پیسے نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کی ہے۔
صحت کے دونوں محکموں کی بیوروکریسی گھر تک ادویات پہنچانے کے بل کی ادائیگی سے غافل ہیں۔