مریم نواز اپنے بلڈ پریشر پر قابو رکھیں: بیرسٹر سیف

09:32 AM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائے ، پی ٹی آئی ڈرنے والی جماعت نہیں۔راج کماری اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پنجاب میں رکنے کی کوشش کر رہی ہے تو ان کا داخلہ بھی روکا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا حق ہے کہ وہ کسی بھی صوبے میں داخل ہو،راج کماری سے میری مؤدبانہ درخواست ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے خوف نہ کھائے،کرپشن اور نااہلی کی نیند سے جاگنے کی ضرورت ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور جلسے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ راج کماری مریم نواز اپنے بلڈ پریشر پر قابو رکھیں،ڈاکٹروں کی ٹیم کو ہر وقت ان کے پاس ہونا چاہئے تاکہ ان کی بگڑتی ہوئی حالت پر نظر رکھ سکے،پنجاب میں عوام کا سمندر دیکھ کر شریف خاندان کے اوسان خطا ہے،پنجاب انتظامیہ بدحواسی کا شکار ہو چکی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف  نے کہا کہ بڑی مضحکہ خیز بات ہے کہ گریڈ 18 کا ایک افسر ( ڈپٹی کمشنر) وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کی شرط رکھ رہا ہے،پنجاب حکومت نے افسر شاہی کو سر پر چڑھا رکھا ہے،پنجاب انتظامیہ نے خود ہی ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا شروع کی،جلسے کی اجازت کے باوجود کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور راستے بند کرنا شرمناک اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے رات کو جلسہ گاہ سے ساؤنڈ سسٹم اور کرسیاں اٹھا کر تھانہ کاہنہ میں رکھے ہیں،پنجاب میں ہرطرح سے کارکنان کو تنگ کیا جا رہا ہے،جلسہ ناکام بنانے کے لئے پنجاب حکومت سرگرم ہو چکی ہے،ایسی روایات ہمیشہ ڈالنے والوں کے گلے پڑ جاتی ہیں،راج کماری اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پنجاب میں رکنے کی کوشش کر رہی ہے تو ان کا داخلہ بھی روکا جا سکتا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف  نے مزید کہا کہ پاکستان صرف پنجاب نہیں، ہر شہری کو آئینی حقوق استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہئے, وزیر اعلیٰ کا حق ہے کہ وہ کسی بھی صوبے میں داخل ہو،راج کماری سے میری مؤدبانہ درخواست ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے خوف نہ کھائے،کرپشن اور نااہلی کی نیند سے جاگنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں انہوں نے کہا کہ  لاہور میں کل سے پولیس گردی کا سلسلہ شروع ہوا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں، کل رات کارنر میٹنگ کے انعقاد پر 20 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کی خود ذمہ دار ہوں گی، جعلی حکومت فسطائیت سے بازآجائے اور ہمیں جمہوری حق سے محروم نہ کرے، پرامن جلسے کے خواہاں ہیں جعلی حکومت بھی ماحول پرامن بنائے،ایس او پیز پر جعلی حکومت خود بھی عمل درآمد یقینی بنائے۔

بیرسٹر نے کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد جلسے کی طرح جعلی حکومت خود ایس او پیز کی دھجیاں نہ اڑائے، پکڑدھکڑ کے بہانے نہ بنائیں پی ٹی آئی ڈرنے والی جماعت نہیں۔ 

مزیدخبریں