مشہور گانے ’کنا یاری‘ کا گلوکار بے گھر ہو گیا

07:49 AM, 22 Aug, 2022

احمد علی
کراچی: کوک اسٹوڈیو کے رواں سال کے سیزن میں مقبول گانا ‘کنا یاری’ گانے والے بلوچی گلوکار وہاب علی بگٹی بلوچستان میں سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ وہاب علی بگٹی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چھوٹے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بلوچستان میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کے باعث بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے دن رات گزار رہے ہیں۔ مختلف انسٹاگرام ہینڈلز سے شیئر کی گئی ان تصاویر پر وہاب علی بگٹی کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کوک اسٹوڈیو کو ٹیگ کر رہے ہیں اور گلوکار سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں اور بلوچستان کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ موٹیویشنل اسپیکر منیبہ مزاری نے بھی اپنی ٹوئٹ میں عبدالوہاب کے حالات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ پوسٹ پر پاکستان کے مشہور گلوکار حدیقہ کیانی وہاب علی بگٹی نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے بلوچستان کو درپیش سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ حدیقہ کیانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عطیات جمع کر رہی ہیں اور کوک اسٹوڈیو کے گلوکار وہاب علی بگٹی اور سیلاب متاثرین کی اپنی 2022 کی سیلاب متاثرین مہم ‘وسیلہ راہ’ کے ذریعے مدد کے لیے جلد بلوچستان پہنچیں گی۔
مزیدخبریں