(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی کے اہم رہنما حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ کل مجھے بانی تحریک انصاف کا پیغام موصول ہوا کہ اب اپ کے باہر آنے کا وقت ہو گیا ہے،یہاں سے پشاور جا کر قبل از گرفتاری ضمانت لیکر عدالت پیش ہوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ مراد سعید سمیت اب تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔