انسانی بحران کی آگاہی مہم میں آواز اٹھاتا رہوںگا: وزیراعظم
07:29 AM, 23 Jan, 2022
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کی عالمی سطح پر آگاہی مہم میں اس معاملہ پر اپنی آواز اٹھاتا رہوں گا۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں لوگ افغانستان میں انسانی بحران کی آگاہی کے لیے بین الاقوامی اقدام میں شامل ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی بحران سے لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو بھوک سے مرنے کا خطرہ لاحق ہے۔