لاہور: جوہر ٹاون میں دھماکہ،4افراد جاں بحق، 21 زخمی
10:17 AM, 23 Jun, 2021
لاہور(پبلک نیوز) جوہر ٹاؤن میں ہونے والے افسوسناک دھماکے میں اب تک 4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں چھ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکے میں 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں چھ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ رہائشی علاقے میں ایک گھر کے قریب ہوا جس کیوجہ سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا. زخمی ہونے والوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکو طبی امداد دی جا رہی ہے.واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا، اس کے علاوہ آئی جی پنجاب انعام غنی بھی جائے وقوع پر پہنچے. میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ دھماکے کا ٹارگٹ قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے. ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پولیس چوکی نہ ہوتی تو گاڑی ہائی ویلیو ٹارگٹ تک پہنچ سکتی تھی.