وزیر آباد(ویب ڈیسک) بچی سے مبینہ زیادتی پر امام مسجد کو تشدد کا نشانہ والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
اس حوالے سے پنجاب پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ کے ذریعے مطلع کیا، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد ایک امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جس پر مبینہ طور پر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا.
پنجاب پولیس آفیشل سے ٹوئٹ سامنے آیا کہ مقامی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ فوری درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.