وزیر آباد(ویب ڈیسک) بچی سے مبینہ زیادتی پر امام مسجد کو تشدد کا نشانہ والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
اس حوالے سے پنجاب پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ کے ذریعے مطلع کیا، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد ایک امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جس پر مبینہ طور پر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا.
پولیس نے ایک ٹوئٹر اکاونٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں ردعمل دیا جس میں کہا گیا تھا " وزیرآ باد گاؤ ں پیر کوٹ احمد نگر کا رہائشی امام مسجد جسے بچی سے زیادتی کے شبہ میں مقامی لوگوں نے اپنی عدالت لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس اس واقع سے لاعلم"مقامی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ فوری درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے https://t.co/cFazqLwE3W pic.twitter.com/XGvqSYEomc
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 23, 2021
پنجاب پولیس آفیشل سے ٹوئٹ سامنے آیا کہ مقامی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ فوری درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.