اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
07:37 PM, 23 Nov, 2023
کراچی : سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام تاریخی بلندی پر ہوا۔ کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں 701 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 58 ہزار 899 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔آج انڈیکس 1.2 فیصد کے تناسب سے بڑھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں 30 کروڑ 67 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 390 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا۔ 225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں تیزی جبکہ 139 میں مندی ہوئی۔