اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
کراچی : سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام تاریخی بلندی پر ہوا۔ کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں 701 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 58 ہزار 899 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔آج انڈیکس 1.2 فیصد کے تناسب سے بڑھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں 30 کروڑ 67 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 390 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا۔ 225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں تیزی جبکہ 139 میں مندی ہوئی۔

ڈالر کی قیمت: ادھر کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کا رہ گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 27 پیسے پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔