حکومت کسی بھی وقت عمران خان کی گرفتاری کافیصلہ کرسکتی ہے:ثنااللہ
09:02 AM, 24 Aug, 2022
وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کا ارتکاب کیاہے اورحکومت کسی بھی وقت ان کی گرفتاری کافیصلہ کرسکتی ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خاتون جج کودھمکی دی اورلسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثے کے شہدا کی توہین کی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ توہین عدالت کے بارے میں عمران خان کے معاملے کافیصلہ عدالت کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنماشہبازگل نے قومی اداروں کے سربراہوں کوبدنام کرنے کے لئے سوشل میڈیاکااستعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت فارنزک رپورٹ موصول ہونے کے بعدان کے خلاف کارروائی کرے گی۔