فاروق نائیک کے پاس جسٹس مندوخیل کا نوٹ کیسے پہنچا؟ فواد چودھری

10:29 AM, 24 Feb, 2023

احمد علی
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سوال اٹھایا ہے کہ فاروق ایچ نائیک کے پاس جسٹس جمال مندوخیل کا نوٹ کیسے پہنچا؟؟۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری نے سوال اٹھا دیا،انہوں نے کہا یہ بات قابل تشویش ہے کہ جسٹس مندوخیل کا نوٹ جو ابھی آرڈر کا حصہ بھی نہیں بنا وہ فاروق نائیک کے پاس پہنچ گیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں، فاروق نائیک سےبھی پوچھنا چاہیے کہ انہیں یہ نوٹ کس نے پہنچایا۔ خیال رہے کہ آج ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جسٹس جمال مندوخیل کا گزشتہ سماعت کا نوٹ پڑھا، چیف جسٹس نے پوچھا یہ نوٹ آپ کے پاس تحریری طور پر موجود ہے؟ فاروق نائیک نے کہا جی موجود ہے،اس پر چیف جسٹس نے کہا نوٹ ہمارے سامنے نہیں آیا، ہم نے نوٹ کو آرڈر کا حصہ بنانا تھا۔
مزیدخبریں