فواد چودھری نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں، فاروق نائیک سےبھی پوچھنا چاہیے کہ انہیں یہ نوٹ کس نے پہنچایا۔ خیال رہے کہ آج ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جسٹس جمال مندوخیل کا گزشتہ سماعت کا نوٹ پڑھا، چیف جسٹس نے پوچھا یہ نوٹ آپ کے پاس تحریری طور پر موجود ہے؟ فاروق نائیک نے کہا جی موجود ہے،اس پر چیف جسٹس نے کہا نوٹ ہمارے سامنے نہیں آیا، ہم نے نوٹ کو آرڈر کا حصہ بنانا تھا۔یہ بہت قابل تشویش ہے کہ جسٹس مندوخیل کا نوٹ جو ابھی آرڈر کا حصہ بھی نہیں بنا وہ فاروق نائیک کے پاس پہنچ گیا اس معاملے کی تحقیات ہونی چاہئیں اور فاروق نائیک سے پوچھنا چاہئے انھیں یہ نوٹ کس نے پہنچایا؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 24, 2023
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سوال اٹھایا ہے کہ فاروق ایچ نائیک کے پاس جسٹس جمال مندوخیل کا نوٹ کیسے پہنچا؟؟۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری نے سوال اٹھا دیا،انہوں نے کہا یہ بات قابل تشویش ہے کہ جسٹس مندوخیل کا نوٹ جو ابھی آرڈر کا حصہ بھی نہیں بنا وہ فاروق نائیک کے پاس پہنچ گیا۔