حادثے میں مفلوج ہونے پر ڈیلوری رائڈر کیلئے 6 کروڑ معاوضہ

paralyze delivery rider got compensation
کیپشن: paralyze delivery rider got compensation
سورس: google

ویب ڈیسک :بھارتی گروسری ڈیلیوری رائیڈر کے خاندان کو جو متحدہ عرب امارات میں ایک کار حادثے میں مفلوج ہوگئے تھے کو 5 ملین درہم بھارتی ساڑھے 6 کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا گیا گیا۔

کیرالہ کے ملاپورم سے تعلق رکھنے والے کمالی کو متحدہ عرب امارات کے العین میں مارچ 2022 کے دوران گروسری کی فراہمی کے دوران ایک مقامی شہری کے ذریعے چلائی جانے والی کار نے ٹکر ماردی تھی۔ 2023 میں عدالت نے شفین کملی کے والدین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گذشتہ 9 ستمبر کو دبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں خاندان کو معاوضہ ادا کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 برس کے کملی، جو کیرالہ کے ملاپورم میں رہتے ہیں مارچ 2022 میں یو اے ای کے العین میں گروسری کی فراہمی کے دوران متحدہ عرب امارات کے ایک شہری کی طرف سے چلائی جانے والی کار نے انہیں ٹکر ماردی تھی۔ اس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا تاہم بعد میں اسے پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑلیا۔ کملی کو حادثہ میں سر پر چوٹیں آئی تھی۔ پیرالائز سے متاثر کملی کو طبی دیکھ بھال کے لیے 2023 میں بھارت لے جانے سے پہلے متحدہ عرب امارات کے اسپتالوں میں علاج کروایا گیا۔

کیس کو فرانس گلف کے ایڈوکیٹس عیسیٰ انیس، یو سی عبداللہ اور محمد فاضل نے لڑا اور 2022 میں، انشورنس اتھارٹی کورٹ نے کملی کی جسمانی اور ذہنی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے 2.8 ملین درہم (6,40,24,716 روپے) بطور معاوضہ دیا تھا۔
 
 

Watch Live Public News