ویڈیو: بازیابی کے بعد بچے کا اغوا کار کو چھوڑکروالدین کے پاس جانے سے انکار،ملزم ، بچہ دونوں رو پڑے

ویڈیو: بازیابی کے بعد بچے کا اغوا کار کو چھوڑکروالدین کے پاس جانے سے انکار،ملزم ، بچہ دونوں رو پڑے

(ویب ڈیسک )  بازیابی کے بعد بچے کا اغواکار کو چھوڑ کر والدین کے پاس جانے سے انکار کردیا، ملزم اور بچے کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کیا آپ نے کبھی ایسا دیکھا ہے کہ اغوا ہوا بچہ بازیاب ہونے کے بعد   اغواکار کو چھوڑنے اور اپنے والدین کے پاس جانے سے انکار کر دے اور اغوا کار اور بچہ پھوٹ پھوٹ کر روئے؟

حال ہی میں ایسا غیر معمولی واقعہ بھارت کی ریاست  یوپی  کے شہر علی گڑھ میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  دو سالہ بچہ جسے ایک سال قبل اغوا کیا گیا تھا، اپنے اغوا کار کے اتنا قریب ہو گیا تھا کہ جب   پولیس نے اس ننھے کو بازیاب کرایا اور والدین کے حوالے کیا تو  ان دونوں کو ہی روتا ہوا دیکھا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس  کے مطابق  27 اگست کو پولیس نے  لمبی  تفتیش کے بعد پرتھوی نامی بچے کو کو علی گڑھ سے 33 سالہ تنوج چاہر سے بچایا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بچے کو اغواکار سے علیحدہ کیا جاتا ہے تو وہ اس کے گلے لگ جاتا ہے، اور ساتھ ہی رونا شروع کردیتا ہے، بڑی مشکل سے بچے کو اغوا کار سے الگ کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  پھر جب بچے کو  والدہ کے سپرد کیا جاتا ہے تو بچہ پھوٹ پھوٹ کر روتا ہے اور واپس جانے کا کہتا ہے، اغوار کار   تنوج چاہر کی آنکھوں میں بھی آنسو نظر آرہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  33 سالہ ملزم   تنوج چاہر   علی گڑھ کے ریزرو پولیس لائنز میں سابق ہیڈ کانسٹیبل اور آگرہ کا رہنے والا ہے، ایک سال سے زیادہ عرصے تک پولیس سے بھاگتا رہا۔ملزم نے  بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے طریقہ کار کے بارے میں اپنے علم کا استعمال کیا۔

وہ پرتھوی کے ساتھ دریائے جمنا کے قریب ایک جھونپڑی میں رہتا تھا، اکثر اپنا بھیس بدلتا رہتا تھا اور موبائل فون کا  استعمال نہیں کرتا تھا۔ یہاں تک کہ اس نے لمبی داڑھی بھی بڑھائی اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے ایک سنیاسی کا روپ دھار لیا۔

تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور   بچے کو بازیاب کروالیا۔

Watch Live Public News