ڈونلڈ ٹرمپ کے مبینہ حملہ آور کے بیٹے کا بیان منظر عام پر آگیا

syan ruth son statement
کیپشن: syan ruth son statement
سورس: google

ویب ڈیسک :ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کے بیٹے کا بیان منظر عام پر آگیا۔

ریان ویزلے روتھ کے بیٹے نے کہا ہے کہ میرے پاپاتشدد پسند نہیں ۔ والد کے پاس کلاشنکوف کی موجودگی سے لاعلم تھا۔

 ڈیلی میل سے ازخود رابطہ کرکے ریان ویزلی روتھ کے بیٹے اورن ریان  نے انکشاف کیا  کہ ان کے والد ٹرمپ کو پسند نہیں کرتے تھے تاہم وہ انہیں قتل کرنے کی حد تک نہیں جا سکتے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ بھی ہر معقول شخص کی طرح ٹرمپ کو پسند نہیں کرتا۔

اس نے کہا کہ وہ اپنے والد کو جانتے اور ان سے پیارکرتے ہیں۔اس جیسا کچھ نہیں جو میڈیا پر بتایا جارہا ہے ۔

اورن ریان کا کہنا تھا کہ اس کو علم نہیں تھا کہ اس کے والد فلوریڈا میں رہ رہے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ایک ٹھیکیدار تھے جن کا ہوائی ریاست میں ایک چھوٹا سا گھر تھا اور چھتیں بنانے والی کمپنی کے مالک تھے۔ اورن کاکہنا تھا کہ  ان کا والد ایک محنتی اور عظیم دوست، ایک اچھا آدمی ہے اور اس نے اپنی پوری زندگی کام کیا ہے۔

Watch Live Public News