طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قاتل سے متعلق اہم  انکشافات سامنے آگئے

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قاتل سے متعلق اہم  انکشافات سامنے آگئے

(ویب ڈیسک ) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قاتل سے متعلق اہم  انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارشوٹر اظہر بٹ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا ۔  شوٹر اظہر بٹ کے گینگ کا ایک ساتھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک بھی ہوا تھا ۔

پولیس ذرائع  کا کہنا  ہے کہ  شوٹر اظہر نے ساتھی کی ہلاکت کے بعد جرائم کی دنیا چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کردیا تھا ۔ شوٹر اظہر اسلام پورہ میں بیوی اور تین بچوں کیساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا ۔

پولیس ذرائع  کے مطابق  معاشی حالات سے تنگ آکر شوٹراظہر نے دوبارہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا ۔  ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کیساتھ ملکر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی سپاری لی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   اظہر بٹ کے فرار دوساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوشیشں جاری ہیں ۔ 

Watch Live Public News