پی ٹی آئی کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن

پی ٹی آئی کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن
کیپشن: پی ٹی آئی کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کر لیا، علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا۔

اس کے علاقہ پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی لیڈر عالیہ حمزہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ21  ستمبر :ٹائیں ٹائیں فش یا دما دم مست قلندر؟

عالیہ حمزہ نے کہا کہ 16 ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا، تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو ریڈ کیا، پولیس نے میرے گھر کی تلاشی لی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کے جلسے سے ڈرے ہوئے ہیں، میں ضمانت پر ہوں، اگر مطلوب ہوں تو مجھے بتایا جائے۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کے انتظامات کے سلسلے میں 27 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے، ‏صدر لاہور شیخ امتیاز محمود اور سیکرٹری جنرل اویس یونس نے کمیٹی کا اعلان کیا، کمیٹی میں شامل منتظمین لاہور جلسے کے تمام تر انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی ہے۔

Watch Live Public News