طیفی بٹ کےبہنوئی جاوید بٹ کا قتل، گرفتار شوٹرز کے سنسنی خیز انکشافات

طیفی بٹ کےبہنوئی جاوید بٹ کا قتل، گرفتار شوٹرز کے سنسنی خیز انکشافات
کیپشن: طیفی بٹ کےبہنوئی جاوید بٹ کا قتل، گرفتار شوٹرز کے سنسنی خیز انکشافات

ویب ڈیسک:امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور کا کہنا ہے کہ گرفتار شوٹروں نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ انہوں نے یہ قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا ہے جبکہ قتل کروانے کے عوض 5 لا کھ روپے سپاری اور دو قمیتی گھروں کے عوض سودا طے پایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ21  ستمبر :ٹائیں ٹائیں فش یا دما دم مست قلندر؟

قتل میں ملوث دونوں شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے جبکہ دونوں شوٹروں کی امیر معصب سے ملاقات عارف نے کروائی، عارف پتوکی کا رہائشی اور امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

 امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کے قتل سے چھ روز قبل بیرون ملک فرار ہوا، قتل میں ملوث دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ستمبر کو دن دیہاڑے کینال روڈ ایف سی کالج کے قریب شوٹراظہر اور الیاس نے  جاوید بٹ کوفائرنگ کر کے اس وقت قتل کر دیا جب وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ بچوں کو سکول سے لینے جا رہا تھا۔

قتل کے 10 روز بعد 13 ستمبر کو امیر معصب نے ویڈیو بیان کے ذریعے جاوید بٹ قتل کیس میں اپنے اور چھوٹے بھائی امیر فتح کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔

Watch Live Public News