لاہور:لڑکیوں کی تصاویرپرفحش گانےلگانےوالاشخص گرفتار

لاہور:لڑکیوں کی تصاویرپرفحش گانےلگانےوالاشخص گرفتار
کیپشن: لاہور:لڑکیوں کی تصاویرپرفحش گانےلگانےوالاشخص گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں لڑکیوں کی تصاویر پر فحش گانے لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زوار حسین ویڈیوز پر گانے لگا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر کےلڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم کو سائبر کرائم کینٹ ڈویژن کے سب انسپکٹر محمد اعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا۔ ملزم زوار حسین کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ  تفتیش کے قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔خواتین کی ہراسگی اور استحصال کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

Watch Live Public News