فیصل آباد:پولیس نے جعلی مقابلہ میں نویں جماعت کے طلبا کو ڈاکو بنا کر گولیاں مار دیں

فیصل آباد:پولیس نے جعلی مقابلہ میں نویں جماعت کے طلبا کو ڈاکو بنا کر گولیاں مار دیں
کیپشن: فیصل آباد:پولیس نے جعلی مقابلہ میں نویں جماعت کے طلبا کو ڈاکو بنا کر گولیاں مار دیں

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے کی بجائے طالب علموں کو ہی جعلی مقابلے بنا کر گولیاں مارنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق الیٹ فورس نے میلاد سے واپس آتےموٹرسائیکل سوار لڑکوں کو گولیاں مار کر پولیس مقابلے کا رنگ دیا۔جعلی پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے دونوں طلبا شدید زخمی ہوگئے۔

ورثا  کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر دوست آرہے تھے، پولیس نے گاڑی سے ٹکر مارکر گولیاں ماری اور مقابلہ بنا دیا۔ نویں جماعت کے طلبا ہیں، بچوں پر فائرنگ کے لیے آئی جی پنجاب ذمہ دار ہیں۔

 لڑکوں کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا، ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کی جائے۔

Watch Live Public News