عید میلادالنبیْﷺ ، موبائل فون سروس کہاں کہاں بند ہوگی؟

 عید میلادالنبیْﷺ ، موبائل فون سروس کہاں کہاں بند ہوگی؟

ویب ڈیسک:12 ربیع الاول کے موقع پر موبائل فون سروس بند ہوگی یا نہیں؟وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عید میلادالنبیْﷺ کو جوش وجذبے سے منایا جائے گا،سکیورٹی کی ذمہ داری آر پی او،ڈی پی اوز پر ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز سیکیورٹی کی خود نگرانی کریں گی،عیدمیلادالنبی ﷺ خوشی کا موقع ہے ، ریلیاں اورجلوس ختم ہونے تک انتظامیہ گراؤنڈپر موجودہوگی۔

موبائل فون سروس بند ہونے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ موبائل سروس بندکرنےکاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی حکومت انٹیلی جنس رپورٹ کےمطابق فیصلہ کرتی ہے، پنجاب کےبڑےعلاقوں میں موبائل بندش کی کوئی اطلاع نہیں۔

  عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ صوبےمیں انتظامیہ کی جانب سے بھی لائٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، جلوس کے شرکا میں حلوہ، مٹھائیاں اورنیازتقسیم کی جائےگی، یہ ایساموقع ہےجہاں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعلیٰ مریم نوازنےکہاہےجلوس کےشرکاکوتمام سہولتیں دی جائیں، 55ہزارپولیس اہلکارمحافل کوسیکیورٹی فراہم کریں گے.

Watch Live Public News