”مسٹر محب میاں نواز کے لئے مودی کا خاص پیغام لائے“

08:41 AM, 24 Jul, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں مسٹر محب میاں نواز کے لئے مودی کا خاص پیغام لائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملاقات میں طے پایا کہ کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا۔ تا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنوں کو ایک سا دیکھایا جائے۔میاں-محب-مودی ، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈا پر ہوئی ہے. انکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گالی دینے والے شخص کی اور نواز شریف کی "باہمی دلچسپی" کے اموراسکے علاوہ ہو بھی کیا سکتےہیں؟ کشمیر ہماری شہ رگ ہے قوم اور فوج اسکے چپے چپے کی محافظ ہے،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے شخص کو ایک بار پھر کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات، کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟

دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہےمودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے. وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں. اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید کہا نواز شریف کی افغانستان میں RAW کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائ کی مثال ہے. واضح رہےکہ اس ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی میاں نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں.
مزیدخبریں