اسلام آباد(پبلک نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں مسٹر محب میاں نواز کے لئے مودی کا خاص پیغام لائے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملاقات میں طے پایا کہ کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا۔ تا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنوں کو ایک سا دیکھایا جائے۔میاں-محب-مودی ، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈا پر ہوئی ہے. انکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گالی دینے والے شخص کی اور نواز شریف کی "باہمی دلچسپی" کے اموراسکے علاوہ ہو بھی کیا سکتےہیں؟ کشمیر ہماری شہ رگ ہے قوم اور فوج اسکے چپے چپے کی محافظ ہے،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے شخص کو ایک بار پھر کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات، کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟
دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہےمودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے.مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟ pic.twitter.com/ZevSK5LNqi
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 23, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں.NSA @hmohib and State Minister for Peace Sayed Sadat Naderi called on Former Prime Minister Nawaz Sharif in London to discuss matters of mutual interest. pic.twitter.com/bOs1PmwdmJ
— NSC Afghanistan (@NSCAfghan) July 23, 2021
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید کہا نواز شریف کی افغانستان میں RAW کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائ کی مثال ہے.نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں نواز شریف کی افغانستان میں RAW کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائ کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021
واضح رہےکہ اس ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی میاں نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں.تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) July 24, 2021
ایسے سخن فروش کو مر جانا چاہئے pic.twitter.com/cXWDd7imHP