'ن لیگ کی حکمت عملی انکو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی'

08:06 AM, 24 Jul, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر لیڈر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکمت عملی ہی ن لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اب ن لیگ کو لگا عمران خان کیخلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گی،جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چودھری مزید لکھتے ہیں کہ مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے جبکہ فوج کیخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ن لیگ کی حکمت عملی ن لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے، سو پیازاورسو چھتر کا محاورہ جس طرح ن لیگ پر صادق آتا ہےاس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ان لوگوں نے آپس میں طے کیا ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا.
مزیدخبریں