انہوں نے مزید لکھا کہ ن لیگ کی حکمت عملی ن لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے، سو پیازاورسو چھتر کا محاورہ جس طرح ن لیگ پر صادق آتا ہےاس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ان لوگوں نے آپس میں طے کیا ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا.نون لیگ کی حکمت عملی نون لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا، ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں سے پھنسے ہیں اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو نون لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے ،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2022
سو پیازاورسو چھتر کا محاورہ جس طرح نون لیگ پر صادق آت ہےاس کی مثال ملنا مشکل ہے،اسٹیبلشمنٹ کی کھوکھ سے جنم لیا آپس میں طے کیا ایک بھائ پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا،ایک کامنجن ناکام ہوا دوسرا آگے کردو،یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2022