لاہور: فائرنگ سے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری قتل
08:39 AM, 24 Jul, 2022
نامعلوم افراد نے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کو فائرنگ کر کے کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی گاڑی میں بادامی باغ جا رہے تھے اور نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔