نامعلوم افراد نے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کو فائرنگ کر کے کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی گاڑی میں بادامی باغ جا رہے تھے اور نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔