ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے عالمی کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انڈین پلیئر روہت شرما تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
رینکنگ کے مطابق باؤلرز کی فہرست میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان کا دوسرا اور آسٹریلیا کے اشٹن اگر کا تیسرا نمبر ہے۔