ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے عالمی کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انڈین پلیئر روہت شرما تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا جبکہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ کا دوسرا نمبر ہے۔England's @jbairstow21 makes significant gains, enters top 10 in the latest @MRFWorldwide ICC Men's ODI Rankings for batting.
— ICC (@ICC) March 24, 2021
Full list: https://t.co/sipiRJgcGu pic.twitter.com/kK1QBUkYmV
رینکنگ کے مطابق باؤلرز کی فہرست میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان کا دوسرا اور آسٹریلیا کے اشٹن اگر کا تیسرا نمبر ہے۔