اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الہٰی عہدے سے مستعفی
01:27 PM, 24 Mar, 2023
اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطاء الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رواں سال 2 فروری کو بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے شہزاد عطاء کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے ۔ خیال رہے کہ اشتر اوصاف نے صحت کی خرابی کے باعث 12 اکتوبر 2022 کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔