اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الہٰی عہدے سے مستعفی

اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الہٰی عہدے سے مستعفی
اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطاء الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رواں سال 2 فروری کو بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ‏شہزاد عطاء کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے ۔ ‏خیال رہے کہ اشتر اوصاف نے صحت کی خرابی کے باعث 12 اکتوبر 2022 کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔