پیسے دیئے بنا کھانا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی
10:54 AM, 24 Sep, 2021
راولپنڈی(پبلک نیوز) ٹھیلے سے بنا پیسے دیئے کھانا کھانے والے اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے. راولپنڈی پولیس کی جانب سے کی جانے والے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی ادائیگی کیے بغیر کھانے کا سامان لینے کی شکایت پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے. ٹوئٹ میں کہا گیا کہ چاروں اہلکار کلوز لائن اور چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی فوری طور ٹھیلے والے کے پاس پہنچ گئے، رقم ادا کی اور معذرت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک ٹھیلے سے کھانا کھایا اور رقم ادا نہیں کی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا مظاہرہ کیا گیا تھا.