پاکستان سے ترکی اور آذر بایئجان کیلئے روڈ ٹرانسپورٹ کا آغاز

02:30 PM, 24 Sep, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے لئیے اچھی خبر، این ایل سی نے پاکستان سے ترکی اور آذر بایئجان روڈ ٹرانسپورٹ کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ترکی اور آذر بائیجان سے بذریعہ روڈ رابطہ قائم ہو گیا ہے۔ سیکریٹری کامرس صالح احمد فاروقی کی جانب سے انٹرنیشنل روڈ کارگو سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔ سی او او این ایل سی ناصر ضیا کا کہنا ہے کہ آج ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، اس سے سہولت سے ایکسپورٹر اور امپورٹر دونوں کو فائدہ حاصل ہو گا۔ سہولت سے مستفید ہونے والے ایکسپورٹرز کو کہنا ہے کہ اس دنیا میں شپ کارگو کے حالات برے ہیں۔ ایسے برے حالات میں یہ سہولت سود مند ہے۔ اس سہولت کے آغاز سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ پیسوں کی صورت میں بچت ہو گی۔ این ایل سی کی جانب سے ابتدائی طور پر پانچ مال بردار ٹرک روانہ کیے گئے ہیں جو 8 سے 10 روز میں آذر بائیجان اور ترکی پہنچ جائیں گے۔
مزیدخبریں