سی او او این ایل سی ناصر ضیا کا کہنا ہے کہ آج ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، اس سے سہولت سے ایکسپورٹر اور امپورٹر دونوں کو فائدہ حاصل ہو گا۔ سہولت سے مستفید ہونے والے ایکسپورٹرز کو کہنا ہے کہ اس دنیا میں شپ کارگو کے حالات برے ہیں۔ ایسے برے حالات میں یہ سہولت سود مند ہے۔ اس سہولت کے آغاز سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ پیسوں کی صورت میں بچت ہو گی۔ این ایل سی کی جانب سے ابتدائی طور پر پانچ مال بردار ٹرک روانہ کیے گئے ہیں جو 8 سے 10 روز میں آذر بائیجان اور ترکی پہنچ جائیں گے۔Pak exports heading for Turkey via Iran using land route under TIR from Karachi. Congratulations to NLC & the Pakistani business community ????????❤????????@mincompk @Emergingpk @deikiletisim @TOBBiletisim @ticaret @TrEmbIslamabad @PakinTurkey @tdap_official @FPCCIOfficial @TCDDTasimacilik https://t.co/6fQKnv83Cx
— Pakistan Trade & Investment Office - Turkey (@PakTrade_Turkey) September 23, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے لئیے اچھی خبر، این ایل سی نے پاکستان سے ترکی اور آذر بایئجان روڈ ٹرانسپورٹ کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ترکی اور آذر بائیجان سے بذریعہ روڈ رابطہ قائم ہو گیا ہے۔ سیکریٹری کامرس صالح احمد فاروقی کی جانب سے انٹرنیشنل روڈ کارگو سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔