ویب ڈیسک: ہنڈا CD70 2025 ماڈل کی رونمائی کے بعد روڈ پرنس نے بھی اپنا نیا “2025 ماڈل” متعارف کروا دیا ہے جو کہ CD70 کی ایک نقل ہے۔
تفصیلات کےمطابق روڈ پرنس کے نئے ماڈل میں صرف سٹیکرز کو تبدیل کیا گیا ہے، کمپنی کی جانب سے تاحال نئے ماڈل سے متعلق اپنی آفیشل وئب سائٹ پر مکمل تفصیل فراہم نہیں کی گئی، بس گرافکس اور سٹیکرز کی تبدیلی کی گئی ہے۔
روڈ پرنس 70، 2025 کی خصوصیات
دو ٹائر،ایک سیٹ،ایک انجن،چار انڈیکیٹر،ایک فیول ٹینک،ایک سپیڈو میٹر،ایک ہیڈ لائٹ اور ٹیل لائٹ اور دو مڈگارڈ ہیں۔
نئے ماڈل کی قیمت
روڈ پرنس کے نئے ماڈل کی ابتدائی قیمت 109500 روپے ہے جو کہ CD70 سے تقریباً 55000 روپے سستی ہے اور شاید پاکستان میں دستیاب سب سے سستی نئی موٹرسائیکل ہے، یونائیٹڈ US70 بھی تقریباً اتنی ہی قیمت کے ساتھ روڈ پرنس کے نئے ماڈل کے مقابل ہے۔
مزید پڑھیں: اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد کمی
2025 روڈ پرنس 70 جلد یعنی ایک سے دو ہفتوں میں شورومز پر دستیاب ہوگی، کمپنی نے ابھی تک اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہیں جاری نہیں کی، صرف محدود ڈیلرز کے پاس روڈ پرنس 70، 2025 کا ماڈل موجود ہے۔