اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد کمی

اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد کمی

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت اگست کے دوران 1.22 ملین ٹن رہی جوسالانہ بنیاد پر 14 فیصد کم ہے۔

پاکستان کے معروف کاروباری گروپ کے مطابق  فروخت میں کمی کی وجہ ایران سے اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور اس عرصے کے دوران زیادہ بارشیں ہیں، اگست 2024 کے دوران پٹرول کی کھپت میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 0.62 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 0.67 ملین ٹن تھی، اگست 2024 کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل  کی ترسیل سالانہ بنیاد پر 17 فیصد کم ہو کر 0.46 ملین ٹن رہ گئی۔

دریں اثنا فرنس آئل کی فروخت کا حجم 45 فیصد کم ہو کر 0.06 ملین ٹن تک پہنچ گیا جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 0.12 ملین ٹن تھا، اگست کے دوران ماہانہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ جولائی میں یہ تعداد 1.2 ملین ٹن تھی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوگئیں، نوٹیفکیشن جاری

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران مجموعی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 12 فیصد کم ہو کر 2.41 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2.76 ملین ٹن تھی،مصنوعات کے لحاظ سے اعداد و شمار نے تمام زمروں میں کمی ظاہر کی۔

ایم ایس، ایچ ایس ڈی اور ایف او کی پیداوار بالترتیب 1.22 ملین ٹن، 0.92 ملین ٹن اور 0.14 ملین ٹن رہی، جو 8 فیصد، 12 فیصد اور 46 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

کمپنی کے لحاظ سے PSO کی طلب میں اگست 2024 میں 27 فیصد کی کمی سے 0.53 ملین ٹن رہی، اٹک پٹرولیم لمیٹڈ  اور شیل پیٹرولیم لمیٹڈ  کی فروخت میں بالترتیب 24 فیصد اور 6 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ کی گئی،تاہم حیسکول کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
 

Watch Live Public News