ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی جس کے ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہو گئی،پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لٹر کمی کی گئی ، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے فی لٹر ہوگئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لٹر ہو گئی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لٹر کمی کی گئی،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے فی لٹرہو گئی،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024ءسے ہوگا۔