ویب ڈیسک: سوئی ناردرن کی کٹوتی کے باعث نومبر 2024ء میں تیل اور گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی، پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس نے اعدادوشمار جاری کردیے۔
پی پی آئی ایس کے مطابق نومبر 2024ء کے دوران تیل کی پیداوار سالانہ 11.8 فیصد کی کمی سے 62 ہزار 883 بیرل یومیہ ہوگئی، نومبر 2024ء کے دوران گیس کی پیداوار سالانہ 5 فیصد کم ہوکر 2 ہزار 865 ملین کیوبک فٹ ہوگئی، ہفتہ وار بنیاد پر تیل کی پیداوار 4 فیصد کی کمی سے 58 ہزار 673 بیرل یومیہ ہوگئی۔
گیس کی پیداوار میں 4.3 فیصد کم ہوکر 2 ہزار 636 ملین کیوبک فٹ یومیہ ہوگئی، تیل کی پیداوار میں کمی سوئی ناردرن کی کٹوتیوں کے دوران ٹل بلاک سے کم پیداوار کے سبب ہوئی۔
پی پی آئی ایس کے مطابق گیس کی پیداوار میں کمی پاور کمپنیوں کی ڈیمانڈ گرنے کے باعث ہوئی، ٹل بلاک اور ناشپا بلاک سے گیس کی پیداوار کی کمی بھی اہم وجہ ہے۔