امریکا اور ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

امریکا اور ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: امریکا اور ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالر 54 سینٹ فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 91 ڈالر 71 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب مربن خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر فی بیرل کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آرہے ہیں، جہاں حکومت نے 2 ستمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News