مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں تیل 108 ڈالر سے تجاوز کرگیا

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں تیل 108 ڈالر سے تجاوز کرگیا
کیپشن: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں تیل 108 ڈالر سے تجاوز کرگیا

ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور سعودی عرب پر حملوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل 108 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق خلیج فارس میں بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 108.23 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 103.20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز اور دیگر اہم بحری راستوں میں ممکنہ رکاوٹوں نے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔

دوسری جانب یمن کے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے باب المندب کے قریب واقع جزیرہ پریم تک رسائی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اہم بحری راستوں میں رکاوٹیں برقرار رہیں تو ڈیزل اور دیگر ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Watch Live Public News