پاکستان کا تیل درآمدی بل جولائی میں 1.28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

پاکستان کا تیل درآمدی بل جولائی میں 1.28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
کیپشن: پاکستان کا تیل درآمدی بل جولائی میں 1.28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان کا تیل کا درآمدی بل بڑھ کر جولائی میں 1.28 ارب ڈالر، یعنی تقریباً 3 کھرب 57 ارب 5 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں بھارت کے خام تیل کے درآمدی بل میں بھی 56 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جبکہ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث عالمی سطح پر فوسل فیول درآمد کرنے والے ممالک کو اضافی اخراجات کی مد میں تقریباً 330 ارب ڈالر کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔

سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران توانائی کی عالمی تجارت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں نے درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک کے اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اضافی مالی بوجھ برداشت کرنے والے ممالک میں یورپی یونین سرفہرست رہی، جس کے اضافی اخراجات تقریباً 78 ارب ڈالر رہے۔

چین تقریباً 35 ارب ڈالر کے اضافی اخراجات کے ساتھ دوسرے، جبکہ بھارت 22 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

دوسری جانب پاکستان کا جولائی میں 1.28 ارب ڈالر کا تیل درآمدی بل بھی عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں اور سپلائی میں رکاوٹوں کے ملکی معیشت پر اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔



Watch Live Public News