ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی منڈی میں مربان خام تیل کی قیمت ساڑھے 7 فیصد اضافے کے بعد 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 101 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 1 ڈالر اضافے کے بعد 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔