(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے شاہد خٹک اور مسلم لیگ ن کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف بلز ضمنی ایجنڈےکے ذریعے لائےگئے۔ اس دوران قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔اس دوران حالات خراب ہونے پر سارجنٹ ایٹ آرمز ایوان میں داخل ہوگئے۔
ایوان میں دونوں طرف سے شدید نعرےلگائے گئے۔