(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اترا کھنڈ کے ضلع الموڑا میں ایک مسافر بس بے قابو ہوکر 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں کل 50 افراد سوار تھے اور بس گولی کھال کے علاقے سے رام نگر جارہی تھی جس دوران اسے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ کی جانب سے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 4 لاکھ اور زخمیوں کو 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔