(ویب ڈیسک ) ایک سونے کی گھڑی ، جو ٹائی ٹینک کے ایک نہایت امیر مسافر کی لاش سے برآمد ہوئی تھی، نیلامی میں ریکارڈ توڑ £1.78 ملین میں فروخت ہوئی۔
برطانیہ کے بدنصیب بحری جہاز ٹائی ٹینک کے بزرگ مسافر جوڑے سے برآمد ہونے والی سونے کی گھڑی نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی۔جیب میں رکھنے والی یہ سونے کی گھڑی£1.78 ملین میں فروخت ہوئی۔
ایزابور اسٹراس اور ان کی اہلیہ آئیڈا اُن 1,500 سے زائد افراد میں شامل تھے جو 14 اپریل 1912 کو برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد ساوتھیمپٹن سے نیویارک جانے والے ٹائی ٹینک بحری جہاز کے ڈوبنے پر ہلاک ہوئے۔
ان کی لاش حادثے کے چند روز بعد بحرِ اوقیانوس سے برآمد ہوئی اور ان کے سامان میں ایک 18 کیرٹ سونے کی جولز یورگنسن کی پاکٹ واچ بھی شامل تھی۔
یہ گھڑی، جو مسٹر اور مسز اسٹراس کے خاندان میں ہی محفوظ رہی تھی، ہفتے کے روز ڈیواز، وِلٹ شائر میں ہینری ایلڈرج اینڈ سن آکشنئرز میں فروخت کی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیلامی کرنے والوں نے کہا کہ یہ ٹائی ٹینک سے متعلق کسی بھی یادگار شے کے لیے اب تک ادا کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔