ویب ڈیسک: وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ کیمرون کی سرحد کے قریب واقع زیمبوئے گاؤں میں پیش آیا، جہاں کان بیٹھنے کے بعد بڑی تعداد میں افراد ملبے تلے دب گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واقعے کی وجوہات اور کان چلانے والے افراد کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب کیمرون نے حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔