(ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے امریکی پائلٹس کو ریسکیو کیلئے آئے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔
جمعہ کے روز امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا، جب ایرانی افواج نے ایک امریکی یو ایچ-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔
ایران خبر رساں ادارے تسنیم کا کہنا ہے کہ عراقی میڈیا چینلز پر وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام نے عراقی فضائی حدود میں امریکی یو ایچ-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔
Black Hawk Downed
— Tasnim News Agency (@Tasnimnews_EN) April 3, 2026
Iranian air defense systems have successfully downed a US UH-60 Black Hawk helicopter in Iraqi airspace, according to unconfirmed reports circulating widely on Iraqi media channels. pic.twitter.com/xcWAo1qswT
اطلاعات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایک ریسکیو مشن پر تھا، جس کا مقصد اس ایف-15 ای پائلٹ کو ریسکیو کرنا تھا جسے اس سے قبل ایران نے نشانہ بنایا تھا۔