سینیٹ میں پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل منظور

سینیٹ میں پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل منظور

(ویب ڈیسک ) سینیٹ میں پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   سینیٹ   میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کیا گیا جسے ایوان بالا نے منظور کرلیا۔

بل وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیے۔ ایوان میں حکومت اور اپوزیشن اراکین   نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی۔

ایوان میں پاکستان آرمی ترمیمی بل, پاکستان نیوی ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان ایئر فورس ترمیمی ایکٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیے۔ سینیٹ نے تینوں بلوں کو منظور کرلیا۔

اپوزیشن کی جانب سے شیم شیم کے نعرے جس کے بعد سارجنٹ ایٹ آرمز کو سینیٹ میں طلب کرلیا گیا۔

بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے  ملتوی کردیا گیا۔

Watch Live Public News