(ویب ڈیسک ) شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن امپائر ز نے کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران رپورٹ کیا ، شکیب الحسن نے ایک میچ میں سرے کی نمائندگی کی تھی ۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن کے جائزے کا کہہ دیا ۔ شکیب الحسن نے ستمبر میں سمر سیٹ کے خلاف میچ کھیلا تھا ، شکیب الحسن نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔
شکیب الحسن کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا انہیں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے ، شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو کیرئیر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ شکیب الحسن بنگلہ دیش میں قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمے میں نامزدگی کے بعد وہ اپنے ملک واپس نہیں گئے ۔رواں سال اگست میں طالب علموں کی تحریک کے دوران انہیں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ شکیب الحسن سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش نہیں گئے۔